3 جولائی 2014 - 11:08
شیعہ علماء کو طالبان کی دھمکی

پاکستان میں طالبان گروہ نے اس ملک کے شیعہ رہنماؤں اور اسی طرح عوامی تحریک کے رہنما طاہرالقادری پر حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ابنا: پاکستان میں طالبان گروہ نے اس ملک کے شیعہ رہنماؤں اور اسی طرح عوامی تحریک کے رہنما طاہرالقادری پر حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں حکومت مخالف آل پارٹیز کانفرنس کی تشکیل کے بعد، طالبان گروہ نے شیعہ علماء اور رہنماؤں اور اسی طرح پاکستان عوامی تحریک کے رہنما کو خود کش حملوں کی دھمکی دی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان کی خفیہ تنظیم نے اپنے ملک کی وزارت خارجہ کو ایک رپورٹ بھی پیش کی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ دھمکی، مہمند علاقے کے طالبان کی جانب سے دی گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں اور عوامی تحریک کی جانب سے طالبان گروہ کی شدید مخالفت کی جارہی ہے جس کے بعد اس گروہ نے خودکش حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔ واضح رہے کہ طاہرالقادری، تقریبا دو ہفتے قبل لندن سے لاہور پہنچے ہیں جنھوں نے پاکستان میں نیا انقلاب آنے کی بات کہی ہے۔

.......

/169